مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی نے فلسطینیوں کے خلاف جرائم برملا کرنے والے اور فلسطینیوں کی جاسوسی سے انکار کرنے والے 43 سابق فوجیوں کو نوکری سے نکال دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی کمانڈر نے ان تینتالیس 43 سابق اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو نوکریوں سے برخواست کردیا ہے جنہوں نے وزیر اعظم، آرمی چیف اور انٹیلی جنس ڈائریکٹر کے نام ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ فلسطینی باشندوں کی جاسوسی جاری نہیں رکھ سکتے۔خط میں مزید لکھا گیا تھا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوج کے آلہ کار بنے رہنا نہیں چاہتے ، کیونکہ جاسوسی کے دوران بے گناہ اور تشدد میں ملوث فلسطینیوں کے درمیان کوئی امتیاز نہیں رکھا جاتا ۔ ان فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل فوج کے جرائم کو ذرائع ابلاغ کے حوالے بھی کیا جس کے بعد انھیں نوکری سے فاغ کردیا گيا ہے اخراج شدہ اہلکار 8200 خفیہ یونٹ سے متعلق ہیں۔
مہر نیوز/27 جنوری/ 2015 ء : اسرائیلی فوجی نے فلسطینیوں کے خلاف جرائم برملا کرنے والے اور فلسطینیوں کی جاسوسی سے انکار کرنے والے 43 سابق فوجیوں کو نوکری سے نکال دیا ہے۔
News ID 1848968
آپ کا تبصرہ